ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایم سی ڈی میں عآپ اور بی جے پی کے درمیان ہنگامہ، دہلی پولیس نے درج کیا کیس

ایم سی ڈی میں عآپ اور بی جے پی کے درمیان ہنگامہ، دہلی پولیس نے درج کیا کیس

Sun, 26 Feb 2023 22:58:22    S.O. News Service

نئی دہلی،27/فروری (ایس او نیوز/ایجنسی) دہلی پولیس نے اتوار کو کہا کہ اس نے ایم سی ڈی ہاؤس میں عآپ اور بی جے پی کے کونسلروں کے ذریعہ ہنگامہ آرائی کے سلسلے میں ایک مقدمہ درج کیا ہے۔ میئر شیلی اوبرائے نے جمعہ کو عام آدمی پارٹی (عآپ) کے اعتراضات کے بعد دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے ارکان کے انتخاب کے لئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کو روک دیا۔ اس کے بعد عآپ اور بی جے پی کے کونسلر آپس میں لڑ پڑے۔

ایم سی ڈی ہاؤس میں بی جے پی اور عآپ کے کارپوریٹروں نے ایوان کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے ایک دوسرے پر حملہ کیا۔ دونوں طرف سے دہلی پولیس کو شکایت موصول ہوئی تھی۔ اب قانونی رائے لینے کے بعد دہلی پولیس نے تعزیرات ہند کی دفعہ 160 کے تحت اس معاملے میں ایف آئی آر درج کی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس معاملے میں ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔


Share: